ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کروناندھی کی حالت مستحکم ہے:اسٹالن

کروناندھی کی حالت مستحکم ہے:اسٹالن

Mon, 01 May 2017 22:29:37    S.O. News Service

چنئی، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈی ایم کے کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن نے آج کہا کہ ان کے والد اور ڈی ایم کے کے چیف ایم کروناندھی کی صحت مستحکم ہے اور ڈاکٹر مسلسل ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔وہ چھ ماہ سے زیادہ وقت سے عوامی زندگی سے دور ہیں۔اسٹالن سے جب پوچھا گیا کہ کیا بزرگ لیڈر اگلے ماہ اپنی سالگرہ کی تقریب میں حصہ لیں گے؟تو انہوں نے کہاکہ اگر ڈاکٹروں نے اجازت دی تو کرو ناندھی سب سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ کروناندھی 3/ جون کو اپنی 94واں سالگرہ منائیں گے، وہ گزشتہ سال اکتوبر سے صحت سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور عوامی پروگراموں میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں کروناندھی کو ان داؤو ں سے الرجی ہونے کا پتہ چلا تھا،جو انہوں نے لی تھیں اور تب ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
 


Share: